Site icon Daily Pakistan

سی پی این ای کی سینئر رپورٹر اکبر نوتیزئی کو نوٹس بھیجے جانے اور سرفراز شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت

سی پی این ای کی سینئر رپورٹر اکبر نوتیزئی کو نوٹس بھیجے جانے اور سرفراز شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت

سی پی این ای کی سینئر رپورٹر اکبر نوتیزئی کو نوٹس بھیجے جانے اور سرفراز شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت

کراچی(پ ر)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)نے روزنامہ ڈان کے سینئر رپورٹر اکبر نوتیزئی کو ان کی ایک تحقیقاتی رپورٹ پرحکومت کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے اور گدوشیا پوائنٹ چینل کے مالک اوربلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے طالبعلم سرفراز شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ صوبہ بلوچستان میں آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کی مجموعی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی این سی صدر اور سیکریٹری جنرل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں آزادی صحافت، اظہار رائے کے حق پر قدغن لگانااورصحافی کو گرفتار کرنا آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اکبر نوتیزئی کے خلاف ہتک عزت کے نام پر خلاف ضابطہ کارروائی کے لیے ان کی گزشتہ سال 26اگست کو شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کو بنیاد بنایا گیا ہے جس میں انہوں نے صوبہ بلوچستان میں انتظامی خرابیوں ، اختیارات کے ناجائز استعمال، مبینہ بدعنوانی اور قواعدو ضوابط کی دیگر خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی تھی جبکہ سرفراز شاہ کو محض اس بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے کہ انھوں نے کرایہ داری فارم جمع نہیں کروایا تھا۔ سی پی این ای نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اکبر نوتیزئی کے خلاف جاری کردہ متنازع نوٹس فی الفور واپس لے کر ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنے دیرینہ عزم کا عملی ثبوت دے اورسرفراز شاہ کو بھی فوری طور پر رہا کرے۔ اس طرح کے اقدامات سے عالمی سطح پر پاکستان میں جمہوریت پر انگشت نمائی ہورہی ہے۔

Exit mobile version