لندن: وزیراعظم شہبا زشریف کی برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی کی تقریب مین معزز شخصیات سے خوشگوار بات چیت ہوتی رہی وزیراعظم شہبا زشریف برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی میں شریک ہوئے اس دوران وہ برطانوی وزیر اینڈ ریومچل ، مالدیپ کے صدر اور سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے سے بات چیت کرتے رہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبا زشریف اور سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ کے درمیان بامعنی بات چیت ہوئی ۔ وزیراعظم شہبا زشریف نے ماریشس کے وزیر پرتھوی راج سنگھ سے بھی گفتگو کی