پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما شہریار آفریدی نے ڈی چوک احتجاج کیس میں ضمانت کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد سے رجوع کر لیا۔شہریار آفریدی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں کروانے کے لیے انسداد دِہشت گردی پہنچ گئے۔عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں 16 جنوری تک منظور کر لیں۔یاد رہے کہ شہریار آفریدی پر تھانہ ترنول، تھانہ سیکریٹریٹ، تھانہ مارگلہ اور تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔