Site icon Daily Pakistan

شیخ رشید نے لال حویلی کیخلاف کارروائی چیلنج کردی

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں،شیخ راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں،شیخ راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی کے خلاف کاروائی چیلنج کردی۔شیخ رشید نے راولپنڈی میں سول جج نوید اختر کی عدالت میں درخواست دائرکی۔شیخ رشید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کیس ابھی زیر سماعت ہے۔لال حویلی سے بے دخلی نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ متروکہ وقف املاک کی غیر قانونی کارورائی کے خلاف حکم امتناع دیا جائے۔شیخ رشید کی درخوراست پر بحث کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک نے لال حویلی کابینہ قبضہ چھڑوانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مدد مانگ لی اس حوالے سے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو خلط لکھ دیا۔

Exit mobile version