اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں کامیاب انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ جمعے کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں 24 خوارج کا ہلاک ہونا اہم کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین ، دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنےکے عزم کا اظہار

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین ، دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنےکے عزم کا اظہار