Site icon Daily Pakistan

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی عالمی بینک کے مطابق یہ رقم موسمیاتی تبدیلی سے متاثر غریب کاشت کاروں کے لیے ہو گی، اس رقم سے موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ افراد کو چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اس رقم کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ افراد کی آمدن بڑھانا ہے، یہ رقم عالمی بینک کے 10سالہ کنٹری پارٹنر شپ پروگرام کا حصہ ہے۔اعلامیے کے مطابق منصوبہ چھوٹے کاروباروں اور دیہی علاقوں میں مالیاتی شمولیت بڑھانے میں مدد دے گا، قرض کی رقم میکروکریڈٹ اور میکروفنانس کیلئے استعمال ہو سکے گی، قرض کی رقم سے 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 54 منصوبے جاری ہیں، پاکستان میں عالمی بینک کی کل سرمایہ کاری 15.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

Exit mobile version