پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے جیل سے باہر آ کر وہی کہا جو انہیں بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال بانی پی ٹی آئی نے دی ہے، اس پر پارٹی قیادت کے ساتھ مشاورت کی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم تو ڈیڑھ سال سے چیخ رہے ہیں لیکن ہم نے اپنی طرف سے بات چیت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، پارٹی میں اختلافات معنی نہیں رکھتے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر حکومت نے ہم سے بات چیت کرنی ہے تو کر لے۔