Site icon Daily Pakistan

عمران خان سمیت کئی امیدواروں کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں دائر

سائفر کیس ٹرائل کا حکم امتناع واپس، 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار

سائفر کیس ٹرائل کا حکم امتناع واپس، 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار

لاہور: این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی ‏عمران خان نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ‏ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، ‏ٹریبونل ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کرے۔علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں دائر کردی ہیں۔کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا آج آخری دن ہے۔ سہ پہر 4 بجے تک امیدوار اپیل دائر کر سکیں گے۔الیکشن ٹربیونلز کے ججز 10 جنوری تک دائر اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔ الیکشن ٹریبونل ججز اپیلوں کی سماعت کر رہے ہیں۔ ‏آج سے اپیلوں کے فیصلے بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔

Exit mobile version