پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا بہاولپور میں وکلا کنونشن سے خطاب کے دوران عوان کو تیار رہنے کا عندیا دے دیا ۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں کو جہاد کے لیے تیار کرنے کے لیے آیا ہوں، پہلے سمجھ جائیں کہ جہاد کیا ہے، اگر آپ کو سمجھ نہیں آئی کہ کس قسم جہاد کر رہے ہیں تو آپ خود کش حملہ کر دیں گے، میں چاہتا ہوں کہ سوچ سمجھ کر تیاری کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے 1400 برس قبل کہا تھا کہ جب تک آپ بڑے ڈاکو کو قانون کے نیچے نہیں لائیں گے وہ ملک بربادی سے نہیں بچ سکے گا، شہباز شریف اور اس کے بیٹوں کی ایف آئی اے میں 16 ارب روپے کی چوری پکڑی گئی، جو نہیں پکڑا گیا وہ گیا باہر، اسی طرح زرداری کا اومنی اور فیک اکاؤنٹس 100 ارب سے بھی زیادہ کا ہے
پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جس ملک میں کرنسی گرنا شروع ہوجائے، تو اس میں بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہوتی اور ملک ترقی نہیں کرتا، جیل میں جتنے بھی قیدی ہیں، جنہوں نے چوری کی ہوئی ہے تو ایک شہباز شریف اینڈ سنز کا 16 ارب روپے کا ایک کھانچے کی رقم ان سب کی مجموعی چوری کی رقم سے زیادہ ہے
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں کبھی کسی کو لانگ مارچ کرنے سے روکا اور نہ ہی ان کو روکنے کے لیے کنٹینر کھڑے کیے، اسی طرح ہم نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا، ہمارے ہزاروں لوگوں کو