Site icon Daily Pakistan

عمران خان کا وکلا کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار

عمران خان کا وکلا کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار

عمران خان کا وکلا کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکلا کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کیلیے اڈیالہ جیل آئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کیلیے گیا لیکن وہ نہیں آئے۔لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی آصف جاوید نے کی جبکہ ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم اور پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی شامل تھے۔

Exit mobile version