Site icon Daily Pakistan

عمران خان کو ایمبولینس میں لانے کا حکم

جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی،چیئرمین پی ٹی آئی

جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی،چیئرمین پی ٹی آئی

سابق وزیراعظم عمران خان کولاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کیلئے ایمبولینس میں لانے کا حکم دے دیا اور بغیر پیش ہوئے ضمانت دینے سے انکار کردیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے کہا سکیورٹی کا مسئلہ ہوگا، اس پر جسٹس طارق سلیم شیخ  نے ریمارکس دیے کہ پولیس بھیج کر بلوالیتے ہیں، قانون کے تحت حفاظتی ضمانت کیلئے ملزم کی عدالت پیشی لازمی ہے، آپ کہیں تو آئی جی پنجاب سے سکیورٹی کا کہہ دیتے ہیں۔

Exit mobile version