وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر سینیٹر مصدق ملک نے عمران خان پر الزامات کی بو چھاڑ کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کی کل کی تقریر کے بعد لوگ حیران و پریشان ہیں، عمران خان اس ملک میں تمام سازشوں کا مرکز ہیں، دفاعی اداروں کے خلاف جو بھی سازش ہوتی ہے اس کا سرا جا کر عمران خان سے ملتا ہے، جو سازش شہباز گل نے کی تھی اس کا کل عمران خان نے اعتراف جرم کیا ہے۔
انہوں ںے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اگر آپ حکمران نہ رہیں تو سب نیست و نابود ہو جائے؟ عمران خان صاحب! آپ کرنا کیا چاہتے ہیں؟ عمران خان سے پوچھتا ہوں جو جرنیل شہید ہوئے وہ محب وطن نہیں تھے؟کیا صرف کرکٹ کھیلنے والا ہی محب وطن ہے۔
وفاقی وزیر مملکت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو وزن آپ نے کل اٹھایا ہے، قوم آپ کو اٹھانے نہیں دے گی، اب
تو پوچھنا چاہیے کہ کون میر صادق اور کون میر جعفر تھا؟ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک بتائیں کیا وہ عمران خان کے بیان کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہٰی نے شہباز گل کے بیان کی مذمت کی، کیا پرویز الہٰی عمران خان کے بیان کی مذمت کریں گے؟