سابق صدر آصف علی زرداری نے بیان جاری کیا ہے کہ عمران خان کو مزید ملک کی تباہی کا باعث نہیں بننے دے سکتے۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے سوموار کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ پورا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے ،اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آرمی کی اعلیٰ قیادت کو اس شخص کی ہوس کا نشانہ نہیں بننے دیں گے ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اس ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ،ہم اس کو مزید اسکے عزائم میں جیتنے نہیں دیں گے۔
ق لیگ کے سر براہ چوہدری شجاعت نے بیان جاری کیا ہے کہ پاکستان کا ہر جنرل محب وطن ہے ،قوم سیاست میں آرمی کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔