Site icon Daily Pakistan

عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسی پر تنقید کریں گے اور ان کا احتساب کریں گے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہو گیا، صرف عمر ایوب نے درخواست جمع کرائی، سپیکر آفس کی دعوت پر عمر ایوب نے پارٹی رہنماو¿ں بیرسٹر گوہر اور عامر کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ڈوگر۔اجلاس کے دوران سپیکر ایاز صادق نے نامزد امیدوار عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کا عمل مکمل کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب کو تسلی کے بعد قائد حزب اختلاف قرار دے دیا جس کے بعد عمر ایوب قومی اسمبلی میں آزاد ارکان کے قائد حزب اختلاف ہوں گے۔

Exit mobile version