بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.1°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

غزہ: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں صبح سے اب تک 21 فلسطینی شہید

Saturday, 28 June, 2025

غزہ اسرائیلی حملوں میں صبح سے اب تک 21 فلسطینیوں کو شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ فلسطین کے جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو باقاعدہ حکم دے کر امداد کے منتظر 21 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا ہے کہ اسرائیلی حمایت میں چلنے والے امدادی پوائنٹس فلسطینی پناہ گزینوں کو شہید کرنے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اب تک 56 ہزار 331 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 32 ہزار 632 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں