امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے غزہ میں جلد جنگ بندی معاہدے کی امید ظاہر کی ہے۔ ایک بیان میں مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ خصوصی ایلچی وٹکوف جنگ بندی مذاکرات پر دن رات کام کر رہے ہیں، وٹکوف نے کافی کامیابی حاصل کی اور وہ معاہدے کے قریب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پُر امید ہیں کہ اب کسی بھی دن ہمارے پاس جنگ بندی معاہدہ ہو گا۔
امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت لاشوں اور نصف یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا، معاہدےکے تحت 60 دن کی جنگ بندی کے اختتام پر باقی یرغمالیوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔
مارکو روبیو نے کہا ہے کہ تمام امریکی رہا ہو چکے ہیں، ہمیں تمام یرغمالیوں کی فکر ہے، غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ایک بہت آسان حل ہے، تمام یرغمالیوں کو رہا کرو، اپنے ہتھیار ڈال دو، حماس کے لیے جنگ ختم ہو جائے گی۔
غزہ میں جلد جنگ بندی معاہدے کی امید ہے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

غزہ میں جلد جنگ بندی معاہدے کی امید ہے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو