Site icon Daily Pakistan

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 7 اکتوبر سے 5 نومبر تک 2024 تک مزید 26 ہزار 540 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق واپس جانے والوں میں 9005 مرد، 7105 خواتین اور 10430 بچے شامل ہیں جبکہ افغانستان روانگی کے لئے 710 گاڑیوں میں 760 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔یاد رہے کہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 5 نومبر تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 99 ہزار 208 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

Exit mobile version