Site icon Daily Pakistan

فیض حمید بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والوں میں سرفہرست تھے: وزیر دفاع

فیض حمید بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والوں میں سرفہرست تھے: وزیر دفاع

فیض حمید بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والوں میں سرفہرست تھے: وزیر دفاع

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کی پارٹنر شپ 9 مئی کو بھی تھی اور بعد میں بھی چلتی رہی، شہادتوں سے سامنے آئے گا کہ کس طرح 2018 میں دھاندلی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سرفہرست تھے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں بہت سے سویلین کا ملٹری ٹرائل ہوا، عمران خان کے ملٹری ٹرائل بارے قانون فیصلہ کرے گا۔
ڈی چوک میں 12 ہلاکتوں کی بات کرتے ہیں لیکن رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی بات نہیں کرتے، صوبائیت کا کارڈ کھیل رہے ہیں، یہ آخری کارڈ ہے، سول نافرمانی کی تحریک شروع بھی نہیں ہوگی، جس کے بچے پاکستان بیٹھے ہیں وہ پیسے کیوں نہیں بھیجے گا۔

Exit mobile version