سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ قوم کو متحد کرنے کیلئے اے پی سی بلانی چاہیے۔پنجاب کے شہر فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد جنرل راحیل شریف نے سب کو اکٹھا کیا تھا، تمام جماعتوں کواکٹھا کرکینیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا، اس وقت بھی نیشنل ایکشن پلان جیسیاقدام کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام بانی کیساتھ کھڑیہیں ان کی رائیلی جائے، اگرقوم کومتحد کرنا ہیتوصدرمملکت کواے پی سی بلانی چاہیے، ایوان صدرمیں نوازشریف،بانی پی ٹی آئی اورمولانا فضل الرحمان کوبلایا جائے۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں دہشت گردی کم ہوئی تھی، اس وقت کسی بھی ہمسایہ ملکوں کیساتھ تعلقات ٹھیک نہیں ہے، پی ٹی آئی کوپہلیاپوزیشن کا الائنس بنانا چاہیے۔
قوم کو متحد کرنے کیلئے اے پی سی بلانی چاہیے: فواد چودھری

قوم کو متحد کرنے کیلئے اے پی سی بلانی چاہیے: فواد چودھری