مرکزی مسلم لیگ نے لاہور میں رکنیت سازی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا جس دوران پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے سابق عہدیداران نے مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جنرل سیکرٹری سیف اللہ خالد اور دیگر رہنماوں نے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ عوام کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ پارٹی جنرل سیکرٹری سیف اللہ خالد نے کہا کہ ہماری منزل اسلام آباد نہیں، اسلامی فلاحی پاکستان ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق یوسی چیئرمین میاں مقبول، مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر مرزا شہباز اور تبسم جٹ نے بھی پاکستان مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
لاہور، مرکزی مسلم لیگ کی رکنیت سازی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز

لاہور، مرکزی مسلم لیگ کی رکنیت سازی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز
