Site icon Daily Pakistan

لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین حادثے کا شکار

لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین حادثے کا شکار

لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین حادثے کا شکار

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند کردی گئی جبکہ ریلوے افسران اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔دوسری جانب سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Exit mobile version