Site icon Daily Pakistan

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی کرکٹر اعظم خان کو گولڈن ویزے سے نواز دیا

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی کرکٹر اعظم خان کو گولڈن ویزے سے نواز دیا

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی کرکٹر اعظم خان کو گولڈن ویزے سے نواز دیا

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی کرکٹر اعظم خان کو گولڈن ویزے سے نواز دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ا عظم خان نے گولڈن ویزا ملنے کی تصویر شیئر کی ہے۔اعظم خان نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا ملنے پر فخر ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم،کاروبار،اور رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔کرکٹر اعظم خان سے قبل فخر عالم،ہمایوں سعید،وسیم اکرم،شعیب ملک،ثانیہ مرزا،جنید خان،اقراء عزیز اور یاسر حسین یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کرچکے ہیں۔

Exit mobile version