کہوٹہ آزاد کشمیر جنگلات سے لکڑی کاٹ کر پاکستان کے مختلف شہروں میں سمگلنگ کی جانے لگی آج محکمہ جنگلات نے پھر وقت کاروائی لکڑی سے بھرا ہوا ٹرک پکڑ لیا شاہد نثار ستی ایس ڈی ایف او کہوٹہ نے بتایا کہ کہوٹہ آزاد کشمیر سے براستہ تحصیل کہوٹہ سے لکڑی سمگل کی جا رہی تھی اطلاع ملنے پر میری ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کو پکڑ لیا اور ٹرک تین ماہ کے لیے سہالہ ڈپو میں سیل کر دیا گیا ٹرک میں موجود لکڑی لاکھوں روپے مالیت کی ہے انھوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو تباہ کرنے والے افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا