Site icon Daily Pakistan

محکمہ موسمیات نے سردی مزید بڑھنے کا اعلان کر دیا

محکمہ موسمیات نے سردی مزید بڑھنے کا اعلان کر دیا

محکمہ موسمیات نے سردی مزید بڑھنے کا اعلان کر دیا

کراچی محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی بڑھنے کا اعلان کردیا، محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا، جب کہ سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔اس وقت ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے درجہ حرارت میں آنے والے دنوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں ہوا کا معیار غیر صحت بخش ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 165 ریکارڈ کی گئی۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

Exit mobile version