Site icon Daily Pakistan

مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش پر سنگدل ماں باپ نے بچی کو ہی مار دیا

مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش پر سنگدل ماں باپ نے بچی کو ہی مار دیا

مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش پر سنگدل ماں باپ نے پیدائش کے چند روز بعد ہی معصوم بچی کو مار ڈالا۔ یہ افسوسناک واقعہ ریاست تامل ناڈو کے علاقے مادو رائے میں پیش آیا اور بچی کو قتل کرنے والے ماں باپ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متھوپندی کی اہلیہ کوشلیا نے 21 دسمبر کو سیڈا پتی پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایک بچی کو جنم دیا اور کچھ روز اسپتال میں رہنے کے بعد کوشلیا کو گھر بھیج دیا گیا۔ چند روز بعد ہیلتھ ورکرز بچی کے معمول کے چیک اپ کے لیے جوڑے کے گھر پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ بچی لاپتہ ہو گئی ہے جس پر ہیلتھ ورکرز نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا تو متھوپندی اور کوشلیا دو بیٹیوں سمیت گھر سے فرار ہو گئے، پولیس کی تفتیشی ٹیم کو گھر سے چند قدم دور ہی بچی کی لاش ملی اور جب نومولود کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو پتہ چلا کہ اسے سر میں کوئی چیز ماری گئی جو اس کی موت کی وجہ بنی۔

پولیس نے گزشتہ روز جوڑے کو گرفتار کیا تو انہوں نے بچی کو قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش پر غمگین تھے اسی وجہ سے اسے قتل کر دیا۔

Exit mobile version