ترکیہ ، مراکش ، اردن اور متحد ہ عرب امارات نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے ۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس حوالے سے کہا کہ مغرب کے لوگوں کو سکھائیں گے کہ مقدس اقدار کی توہین کرنا اظہار رائے کی آزاد ی نہیں ،خبر ایجنسی کے مطابق مراکش نے سوئیڈن سے اپنے سفیر کو غیر معینہ مدت کیلئے واپس بلالیا۔یو اے ای اور اردن نے سوئیڈش سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا ۔