Site icon Daily Pakistan

مقبول بٹ شہید کا رسیاستی قومی آزادی کا خواب ہر صورت شرمندۂ تعبیر کیا جائیگا۔عنصر لیاقت

شہیدِ مقبول بٹ صرف ریاست جموں و کشمیر کے عوام بلکہ دنیا بھر میں بسنے والی آزادی کی تحریکوں کا استعارہ بن چکے ہیں۔

شہید وطن کا جسد خاکی کشمیریوں کے حوالے کر کہ ریاستی عوام کا حق آزادی بحال کیا جائے
JKNSFکے ممبرنے کہا ہے کہ شہید وطن مقبول بٹ نے اپنی جان قربان کر کے جس راستے کا انتخاب کیا تھا اس پر چلتے ہوئے اپنے حصے کی جد و جہد جاری و ساری رکھیں گے۔ ہندوستان نے عظیم انقلابی مقبول بٹ کو شہید کر کے یہ سوچا تھا کہ آزادی کی یہ کرن ہمیشہ کیلئے بجھ جائے گی لیکن وقت نے ثابت کیا کہ ہندوستان کی یہ سوچ بالکل غلط تھی ، مقبول بٹ شہید پوری قوم کے واحد وغیر متنازعہ لیڈر کے طور پر سامنے آئے اور یہی وجہ ہے کہ انکی شہادت سے لے کر آج تک پوری ریاست جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری انکی برسی پر احتجاج کر کے قابض قوتوں کو یہ پیغام دیتی ہے کہ مقبول بٹ شہید کا ریاست کی قومی آزادی کا خواب ہر صورت شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کیا
انھوں نے کہا کہ شہید مقبول بٹ صرف ریاست جموں و کشمیر کے محکوم عوام کیلئے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں چلنے والی آزادی کی تحریکوں کا استعارہ بن چکے ہیں۔ JKNSFکے ممبر نے کہا کہ مقبول بٹ شہید پر ہر دو جانب مظالم ڈھائے گئے، دونوں اطراف انھیں قید و بند میں رکھ کر ان پر تشدد کیا جاتا رہا، انھیں ایجنٹ کہا جاتا رہا لیکن وقت نے یہ بھی ثابت کیا کہ مقبول بٹ صرف کشمیریوں کے ایجنٹ تھے اور انھوں نے اپنی جان قوم کی آزادی کیلئے قربان کی ممبر عنصر لیاقت
نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے سب سے بڑے قائد مقبول بٹ کو پھانسی دے کر انکا جسد خاکی اپنے قبضے میں رکھا ہوا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ

شہید وطن کا جسد خاکی کشمیریوں کے حوالہ حوالہ کیا جائے اور پوری ریاست کو غیر فوجی علاقہ قرار دیگر ریاستی عوام کا آزادی بحال کیا جائے۔

Exit mobile version