Site icon Daily Pakistan

ملک میں سیاسی عدم استحکام کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، خواجہ آصف

ملک میں سیاسی عدم استحکام کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، خواجہ آصف

ملک میں سیاسی عدم استحکام کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام بھی آہستہ آہستہ آجائے گا، اسلحہ برداروں کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، مودی کی موجودگی میں پاکستان کی سیاست پرسوال ہوگا توان کا اصل چہرہ سامنیآ جائے گا، شکیل آفریدی کے حوالے سے بھی امریکا کے بیانات آتے رہے ہیں، ٹرمپ کا بیان آنے سے کیا فرق پڑ جائے گا۔وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سال میں3 کالوں کیباوجود ترقی کا سفرجاری ہے، بانی پی ٹی آئی ایک اور کال دے کر دیکھ لیں۔عمران خان کے خط لکھنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں کافی وقت ہوتا ہے خط لکھنے سے اچھا ٹائم پاس ہوجاتاہے جبکہ ججوں کے خطوط کامعاملہ جوڈیشری ہی ڈیل کرے گی۔

Exit mobile version