اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور، پشاور اور ملک کے بالائی علاقوں میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے.
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین میں 200 کلومیٹر بتائی گئی ہے.
اس سے قبل قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کی جانب سے زلزلے کی شدت 6.4 بتائی گئی تھی.