Site icon Daily Pakistan

موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، کوپ 28 میں کیے گئے وعدوں پر عمل ہونا چاہیے: وزیراعظم

موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، کوپ 28 میں کیے گئے وعدوں پر عمل ہونا چاہیے: وزیراعظم

موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، کوپ 28 میں کیے گئے وعدوں پر عمل ہونا چاہیے: وزیراعظم

موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، کوپ 28 میں کیے گئے وعدوں پر عمل ہونا چاہیے: وزیراعظم سیلاب کے باعث پاکستان میں اسکولوں،گھروں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا: وزیراعظم شہباز شریف۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اگربروقت اقدامات نہ کیے گئے توآنے والے وقت میں نقصان ہوگا۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ 29 سمٹ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا سیلاب کے باعث پاکستان میں اسکولوں،گھروں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا، سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دنیا نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والینقصانات پرپاکستان کی امداد کے وعدے کیے، کوپ 28 میں کیے گئے وعدوں پرعمل درآمد ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی طرح دیگرممالک بھی تباہ کن سیلاب جیسی صورت حال کا سامنا کریں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بھرپوراقدامات کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم نیشنل کاربن مارکیٹ فریم ورک پرکام کر رہے ہیں، دنیا کوپاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کی مدد کرنا ہوگی، پاکستان متبادل توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا محفوظ مستقبل کے لیے ماحولیاتی تحفظ پر ہنگامی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا، اگر ہم نے بروقت اقدامات نہ کیے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

Exit mobile version