Site icon Daily Pakistan

مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر اضافی سیکیورٹی تعینات

مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر اضافی سیکیورٹی تعینات

مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر اضافی سیکیورٹی تعینات

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی۔
ترجمان مولانا فضل الرحمن کے مطابق گاں عبدالخیل میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر اضافی سیکیورٹی فرنٹیئر کانسٹیبلری کی ایک پلاٹون تعینات کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 29 جون کو مولانا فضل الرحمن سے وزیراعظم کی ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمن کے بیٹے مولانا اسجد محمود کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

Exit mobile version