Site icon Daily Pakistan

موٹروے پر سفر کرنے والے پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں پر ٹول ٹیکس ختم

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سوات ایکسپریس وے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سوات ایکسپریس وے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند کر دی گئی ہے سڑک بند ہونے کی وجہ سے اسلام آباد اور پشاور سے آنے والی ٹریفک کو موٹروے پولیس کی جانب سے پلائی انٹرچینج سے آؤٹ کروایا جا رہا ہے

حکومت کا ایک اور بڑا اقدام، لاہوراسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والے پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں پر ٹول ٹیکس ختم کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس سے مستشنیٰ قرار دے دیاہے۔ اس روٹ پر ایک طرف کا ٹیکس 1000 روپے ہے,اب پارلیمنٹ ارکان اپنا تعارف کروا کے بغیر ٹیکس دیئے ٹول پلازے سے جا سکیں گے۔

نیشنل ہائی وے کونسل کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس سے استشنیٰ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایم 2 موٹروے پر پارلیمنٹرینز پر ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا گیاتھا جس کے تحت پارلیمنٹ ارکان کو بھی عام عوام کی طرح ٹول سے گزرنے پر مقررہ فیس ادا کرنا پڑتی تھی،حکومت کے اس فیصلے سے ارکان پارلیمنٹ کو ریلیف ملے گا۔

Exit mobile version