Site icon Daily Pakistan

میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ چھپا ہے، شیخ رشید

لاوارث آدمی ہوں، راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئر کرتا ہوں،شیخ رشید

لاوارث آدمی ہوں، راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئر کرتا ہوں،شیخ رشید

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ چھپا ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجھے گرفتار پولیس نے کیا اور بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا، ہمارے گھر کے ملازم، خواتین اور بچوں تک کو نہیں چھوڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ پٹیشن میں جو کچھ لکھا گیا تھا وہ بالکل درست ہے۔علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں پیش ہو کر شیخ رشید نے بیان دیا کہ سی پی او اور یہ سب میرے ملزم ہیں، میں فی سبیل اللّٰہ انہیں معاف کرتا ہوں۔شیخ رشید احمد کے عدالت میں دیے گئے بیان کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

Exit mobile version