Site icon Daily Pakistan

نگران حکومت نے بجلی کی قیمت ایک بار پھر بڑھادی

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

اسلام آباد: نگران حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پیسے بڑھادیے۔بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 46 پیسے مہنگی کردی گئی۔اس حوالے سے نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، صارفین سے اضافہ ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

Exit mobile version