9 اکتوبر دنیا بھر کی پوسٹل انتظامیہ کی طرح پاکستان پوسٹ بھی اس دن ڈاک کا عالمی دن کے منائے گا۔ یہ دن دنیا بھر کے خاندانوں اور معیشتوں کو جوڑنے میں ڈاک کے شعبے کے اہم کردار کو اُجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔
سال 2025 ڈاک کے عالمی دن کو "Post for People – Local Service, Global Reach” (ڈاک لوگوں کے لئے، مقامی خدمت، عالمی رسائی) کے موضوع پر منایا جائے گا جو ڈاک کی خدمت کے بنیادی مشن کو انسانی دوست نیٹ ورک کی حثیت سے اجاگر کرتا ہے اور ہر فرد کے لئے رسائی اور رابطے کو یقینی بناتا ہے۔ یہ موضوع ڈاک کے شعبے کی مسلسل تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے جو جدت، شمولیت اور اعتماد کے ذریعے مقامی برادریوں اور عالمی منڈیوں کے درمیان پل کا ایک کردرار ادا کر رہا ہے۔
اس سال 8 اکتوبر2025 کو پاکستان پوسٹ Dyslexia کے موضوع پر ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے اور اس اہم موضوع پر ٹکٹ جاری کرنے والی دنیا پہلی پوسٹل ایڈمنسٹریشن ہے۔دروازے سے دنیا تک، ڈاک لوگوں کے لئے خدمت فراہم کرتی ہے۔ہر ڈاک کی ترسیل کے پیچھے وہ مخلص افراد ہیں جو برادریوں کوجوڑے رکھتے ہیں دور دراز علاقوںسے لے کر شہری مراکز تک ڈاک ہم سب کو جوڑتی ہے۔ ڈاک صرف خطوط اور پارسل ہی نہیں پہنچاتی بلکہ مواقع، اعتماد اور شمولیت کا پیغام بھی لے کر آتی ہے۔
رواں سال بھی 9اکتوبر ورلڈ پوسٹ ڈے کی مرکزی تقریب کو ڈائریکٹوریٹ جنرل پاکستان پوسٹ ، جی ایٹ فور، اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں پوسٹل گروپ کے سینئر افسران اور پوسٹل ملازمین شرکت کریں گے۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ یونیورسل پوسٹل یونین کا پرچم لہرائیں گے، جبکہ اڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) جی جانب سے ڈائریکٹر جنرل یونیورسل پوسٹل یونین کی طرف سے جاری کردہ پیغام پڑھ کر سنائیں گے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل کے علاوہ پاکستان پوسٹ کے تمام سرکل آفسز اور یونٹ آفسز میں بھی ان تقاریب کاانعقاد کیا جائے گا۔