وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اے ایف آئی سی راولپنڈی سے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں انھوں اپنے آدیو پیضام میں کہا کہ میں بالکل خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہوں چھوٹے موٹے چیک و پروسیجر کیلیے ہسپتال آیا تھا انشااللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا ہسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں اتوار تک گھر آجاوں گا میرے دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں ہارٹ سرجری ہوچکی ہے دو تین سال بعد چیک آپ اور پروسیجر ضروری ہوتا ہے در ایں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نےوزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں سے رابطہ کیا اور انکے لیئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا وزیر داخلہ کے روبہ صحت ہونے پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہارکیا