سعودی عرب میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں عشاءاور نوافل کی نماز ادا کی۔شہبازشریف نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا بھی کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی روضہ رسول پر حاضری دی اور سلام پیش کیا۔ عالم اسلام کے لیے دعا کی۔قبل ازیں گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔