Site icon Daily Pakistan

وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے لبنان سے مدد مانگ لی

وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے لبنان سے مدد مانگ لی

وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے لبنان سے مدد مانگ لی

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شام سے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے لبنان سے مدد مانگ لی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لبنانی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، پاکستانیوں کے شام سے انخلا کیلئے لبنان کے ویزے جاری کرنے کی درخواست کی، شام میں 600 پاکستانی اس وقت موجود ہیں، شام کے تمام ایئرپورٹس بند ہیں۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کا شام سے انخلا لبنان کے ذریعے ہی ممکن ہے، لبنانی وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ شام سے تمام پاکستانیوں کے انخلا کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، 600 ہوں یا زیادہ سب پاکستانیوں کو ویزے دیں گے۔

Exit mobile version