Site icon Daily Pakistan

وزیراعظم نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا لڈو پیڑہ نہیں بلکہ ایک چیلنجنگ پروگرام ہے، وزیراعظم

آئی ایم ایف پروگرام سے خوش نہیں مگر مجبوری میں قرض لے رہے ہیں، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس سے بریت کی درخواست وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کا جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس بنایا۔ اثاثہ جات قانون کے مطابق ہیں، جو ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر کیے گئے ہیں ۔ نیب کے پاس کسی قسم کے کوئی ثبوت نہیں ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کیس ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ احتساب عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ریفرنس سے بری کیا جائے۔

Exit mobile version