Site icon Daily Pakistan

وزیراعلی پنجاب کا کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

وزیراعلی پنجاب کا کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

وزیراعلی پنجاب کا کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔مریم نواز شریف نے کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو کرسمس انتظامات کی نگرانی کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کے گرجا گھروں میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھانے کی ہدایت کی، مریم نوازشریف نے کرسمس تقریبات کے دوران ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کا بھی حکم دیا۔وزیراعلی پنجاب نے پولیس میثاق سینٹر میں مسیحی برادری کے ساتھ کیک کاٹ کر اظہار یکجہتی کرنے کا فیصلہ کیا اور سستے بازاروں میں مسیحی برادری کے لئے خصوصی ڈسکانٹ دینے کی ہدایت کی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسیحی بھائیوں کی سکیورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں، گرجا گھروں کے ارد گرد صفائی کے لئے متعلقہ محکمے ذمہ داری اداکریں۔

Exit mobile version