وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے مصر روانہ. وزیرِ اعظم قاہرہ میں "آئندہ کل کی معیشت کیلئے نوجوانوں، چھوٹے و درمیانے طبقے کے کاروبار میں سرمایہ کاری (Investing in Youth and Supporting SMEs: Shaping Tomorrows Economy) کے موضوع پر منعقدہ ترقی پذیر ممالک کے 11 ویں سربراہی اجلاس (D-8) میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے روزگار کی فراہمی، جدت کے فروغ اور مقامی کاروبار کی ترویج کی بنیادوں پر مضبوط اور شراکت داری پر مبنی معیشت کیلئے نواجوانوں، چھوٹے و درمیانے طبقے کے کاروبار (SMEs) میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کریں گے. وزیرِ اعظم ترقی پذیر ممالک کی تنظیم D-8 کے وضع کردہ بنیادی اصولوں پر تعاون و عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کے عزم کے مضبوط عزم کا اظہار کریں گے. وزیرِاعظم کانفرنس میں شریک ممالک کے مابین باہمی استفادے و ترقی کیلئے شراکت داریوں کے ساتھ ساتھ زراعت، غذائی تحفظ اور سیاحت میں تعاون کی اہمیت پر زور دینگے. وزیرِ اعظم نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انکی معاشی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے. وزیرِ اعظم اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ بربریت کے نتیجے مشرق وسطی کی صورتحال، انسانی بحران اور غزہ و لبنان میں تعمیر نو و بحالی کے مسائل پر منعقدہ D-8 کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مقف سے آگاہی دیتے ہوئے مشرق وسطی میں امن کے قیام پر زور دینگے.وزیرِ اعظم اس موقع پر سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختلف ممالک کے سربراہاں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے.نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقہ وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کریں.