Site icon Daily Pakistan

وفاقی حکومت کا سردیوں کی آمد پر غزہ کیلئے امداد بھجوانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا سردیوں کی آمد پر غزہ کیلئے امداد بھجوانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا سردیوں کی آمد پر غزہ کیلئے امداد بھجوانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے موسم سرما کی آمد پر غزہ کے لیے امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غزہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں این ڈی ایم اے کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں غزہ کے لیے فوری طور پر 600 ٹن امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، اس امداد میں کمبل، ادویات اور گرم کپڑے شامل ہوں گے۔امدادی سامان میں 12 ہزار سے زائد کمبل بھی شامل کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو بہترین اشیا بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے معصوم عوام ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ کے غریب عوام کی مدد کرے، عالمی برادری جنگ بندی میں کردار ادا کرے۔

Exit mobile version