Site icon Daily Pakistan

وفاقی کابینہ نے ایف آئی اے ایکٹ میں مزید ترامیم کی منظوری دیدی

حکومت کا ایف آئی اے کو طاقتور بنانے کیلئے ادارے کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی کابینہ نے ایف آئی اے ایکٹ میں

حکومت کا ایف آئی اے کو طاقتور بنانے کیلئے ادارے کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی کابینہ نے ایف آئی اے ایکٹ میں مزید ترامیم کی منظوری دیدیکابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے ترمیم کی منظوری دی ایف آئی اے ایکٹ میں ترمیم کی حتمی منظوری پارلیمنٹ سے لی جائے گی پارلیمنٹ سے ترمیم کی منظوری کے بعد ایف آئی اے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پر کاروائی کرسکے گے بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز مواد، اداروں میں بغاوت پر اکسانے جیسے معاملات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ آگئے ہیں،سوشل میڈیا پر غلط خبروں کی بھی بھرمار ہے غلط خبریں ریاست کے اداروں کے اہلکاروں میں بغاوت کو جنم دے سکتی ہیں غلط خبریں کسی گروہ اور کمیونٹی کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکاسکتی ہیں تعزیرات پاکستان کی دفعہ پانچ سو پانچ ایف آئی اے کے ایکٹ میں شامل نہیں اس لیے اس شق کو شامل کیا جائے ترمیم کے بعد سوشل میڈیا پر کسی قسم کی جعلی خبر اور افواہ پر کاروائی کا اختیار ایف آئی اے کا بھی ہوگا،سمری
پہلے یہ اختیار صرف پولیس کے پاس تھا پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اس قانون کےتحت سات سال تک قید کی سزا ہوسکےگی

Exit mobile version