Site icon Daily Pakistan

ٹرمپ نے ایران معاہدے کا مسودہ واپس بھیج دیا، اہم شقوں میں بڑی تبدیلی مانگ لی

ٹرمپ نے ایران معاہدے کا مسودہ واپس بھیج دیا، اہم شقوں میں بڑی تبدیلی مانگ لی

ٹرمپ نے ایران معاہدے کا مسودہ واپس بھیج دیا، اہم شقوں میں بڑی تبدیلی مانگ لی

نیویارک :امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ طے پانے والے ابتدائی معاہدے کے مسودے میں متعدد ترامیم شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایگزیوس سے گفتگو کرنے والے ایک امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ معاہدہ کرنے کے خواہاں ہیں، تاہم وہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق شقوں کو مزید سخت اور واضح بنانا چاہتے ہیں۔عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران معاہدے کے مسودے کا جائزہ لیا اور اس میں نظرثانی کی ہدایت جاری کی۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ خاص طور پر ایران کے افزودہ یورینیم کے مستقبل، اس کے ذخائر اور ممکنہ منتقلی کے طریقہ کار سے متعلق مزید وضاحت چاہتے ہیں۔

Exit mobile version