Daily Pakistan

وزارتِ آئی ٹی کے تحت ٹیلی کام فاؤنڈیشن اسکول سسٹم کا انقلابی قدم، فارمنس بونڈ متعارف، اساتذہ سے دستخط کرادیئے

ٹیلی کام فاؤنڈیشن اسکول سسٹم کا انقلابی قدم، اپنے تمام اساتذہ سے پرفارمنس بونڈ پر دستخط کروادیئے

اسلام آباد: وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت قائم ٹیلی کام فانڈیشن اسکول سسٹم نے ایک انقلابی اور مثالی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے تمام اساتذہ سے پرفارمنس بونڈ پر دستخط کروائے ہیں۔ اس اہم اقدام کا مقصد تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنا، طلبہ کے بہترین مفاد کا تحفظ کرنا اور اسکولوں میں مثبت و محفوظ تعلیمی ماحول کو یقینی بنانا ہے۔
اس بونڈ کے تحت اساتذہ نہ صرف معیاری تدریس کے پابند ہوں گے بلکہ طلبہ کو نجی ٹیوشن کی ترغیب دینے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ جسمانی سزا کے خلاف بھی واضح اور سخت ضابطہ نافذ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام یقینی بناتا ہے کہ طلبہ کو ایک ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ اعتماد، عزت اور بہترین رہنمائی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکیں۔
وزارتِ آئی ٹی اور ٹیلی کام فانڈیشن کی جانب سے یہ فیصلہ ماہرینِ تعلیم نے ایک بہادرانہ اور قابلِ تقلید اقدام قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف اساتذہ کی ذمہ داریوں کا تعین ہوگا بلکہ دیگر تعلیمی اداروں کے لیے بھی یہ ایک روشن مثال قائم کرے گا۔
ٹیلی کام فانڈیشن اسکول سسٹم، جو ملک بھر میں ہزاروں طلبہ کو تعلیم فراہم کر رہا ہے، نے اس اقدام کے ذریعے واضح پیغام دیا ہے کہ تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہیاور یہ ذمہ داری اساتذہ اور اداروں دونوں کو مل کر نبھانی ہے۔یہ قدم پاکستان کے تعلیمی مستقبل کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یقینی طور پر دیگر اداروں کو بھی اسی روش پر چلنیکیترغیبدیگا۔

Exit mobile version