Site icon Daily Pakistan

ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر 12 مرحلہ، نیوزی لینڈ کی سری لنکا کو 65 رنز سے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر 12 مرحلہ، نیوزی لینڈ کی سری لنکا کو 65 رنز سے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ ون کے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز سے ہرا دیا، گلین فلپس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تو آغاز بہتر نہ تھا، پہلے تین کھلاڑی محض 15 سکور پر آوٹ ہو گئے تھے، ایلن 1، کونووے 1 اور کپتان ولیمسن 8 پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد گلین فلپس نے ڈیرل مچل کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا، چوتھی وکٹ 99 کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیرل مچل بولڈ آؤٹ ہوئے۔

بلیک کیپس کی جانب سے فلپس نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی دوسری سنچری بنائی، انہوں نے 64 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی، دوسرے کھلاڑیوں میں نیشم 5، سینٹر 11، سودی 1 رنز بنا کر پویلین لوٹے، مقررہ اووروں میں ٹیم 7 وکٹوں پر 167 رنز بنا سکی، رجیتھا نے دو آؤٹ کیے۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 102 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی، اور اس طرح 65 رنز سے شکست کھا گئے، شناکا 35 اور راجہ پاکسا 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی دو عددی اننگز نہ کھیل سکا، بولٹ نے چار مہرے کھسکھائے، سینٹر اور سودی نے دو، دو آؤٹ کیے، شاندار بلے بازی پر گلین فلپس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Exit mobile version