Site icon Daily Pakistan

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے مثبت رجحان، ریکارڈز کے انبار لگ گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے مثبت رجحان، ریکارڈز کے انبار لگ گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے مثبت رجحان، ریکارڈز کے انبار لگ گئے

کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، ہفتے بھر میں 100 انڈیکس ایک ہزار 951 پوائنٹس کے اضافے سے 85 ہزار 483 پر بند ہوا۔ 100 انڈیکس 3ہزار 147 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 86 ہزار 451 جبکہ کم ترین سطح 83 ہزار 303 رہی۔حصص بازار میں اس ایک ہفتے میں 2.61 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 148.62 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 277 ارب روپے سے بڑھ کر 11ہزار 156 ارب روپے ہو گئی ۔

Exit mobile version