Site icon Daily Pakistan

پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بڑے مسلح تصادم کا امکان نہیں: مشاہد حسین سید

پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بڑے مسلح تصادم کا امکان نہیں: مشاہد حسین سید

پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بڑے مسلح تصادم کا امکان نہیں: مشاہد حسین سید

چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بڑے مسلح تصادم کا امکان نہیں۔کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چین، سعودی عرب اور ایران سرگرم ہو گئے ہیں، دوست ملک پاکستان اور بھارت دونوں سے بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا بیان بہت مثبت ہے، انہوں نے بھارت کی طرف جھکا ظاہر نہیں کیا، صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں کے لیڈرز کے قریب ہیں۔مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان ایک دیرینہ تنازع ہے۔

Exit mobile version