Site icon Daily Pakistan

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی تصدیق، سخت اقدامات لینے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی تصدیق، سخت اقدامات لینے کا فیصلہ ہو گیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کی پانچویں لہر کی تصدیق کرتے ہوئے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجر جنرل ظفر اقبال اور مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔ این سی او سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون تیزی سے پھیل رہی ہے اور گزشتہ تین روز میں کراچی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

این سی او سی کے مطابق کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 سے بڑھ کر 6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اجلاس میں ضلع وار ویکسی نیشن کے اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا اور لازمی ویکسی نیشن کے لیے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Exit mobile version