Site icon Daily Pakistan

پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، مشقیں جاری

پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، مشقیں جاری

پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، مشقیں جاری

بھارت کی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر پاک فوج کی جنگی تیاریاں اور مشقیں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔ یہ مشقیں سیالکوٹ، نارووال ، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لئے پر عزم ہیں۔ملک کی سلامتی اور دفاع کے لئے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار ہیں۔پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشارہے۔

Exit mobile version